1. contribute.nycvotes.org/signup پر سائن اپ کریں
NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB) کے ساتھ رجسٹر ہونے کے بعد، آپ کی مہم کو Contribute تک رسائی حاصل ہو گی۔ اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے contribute.nycvotes.org/signup پر جائیں۔
2. اپنا پاسورڈ بنائیں
For Candidates (امیدواروں کے لیے) ٹیب پر کلک کریں اور اپنی NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB) رجسٹریشن پر لکھا ہوا ای میل پتہ اور ایک منفرد پاسورڈ درج کریں۔ صرف امیدوار اور خزانچی Contribute اکاؤنٹس رکھنے کے اہل ہیں۔
بہترین عمل: امیدوار اور خزانچی، دونوں، کو Contribute@nyccfb.info سے اہم پیغامات موصول کرنے کے لیے اپنی ذاتی Contribute اکاؤنٹ بنانے چاہیں۔
3. تصدیقی بیان سے اتفاق کریں
تصدیقی بیان پر نظرثانی کریں اور I Agree (متفق ہیں) پر کلک کریں۔
4. اپنا اکاؤنٹ فعال کریں اور Stripe کے ساتھ مربوط کریں۔
آپ کو ایک ای میل موصول ہو گی، جو آپ کو اپنا Contribute اکاؤنٹ فعال کرنے کا کہے گی۔ آپ کو پھر اپنا Contribute اکاؤنٹ Stripe کے ساتھ مربوط کرنا ہو گا، جو وہ کریڈٹ کارڈ پروسیسر ہے، جسے Contribute آپ کے بینک اکاؤنٹ میں فنڈز بھیجنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ ایسے امیدوار، جو ماضی میں انتخابات لڑ چکے ہیں، انہیں ہر الیکشن کے لیے ایک نیا Stripe اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔
اپنے Contribute اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد، Connect with Stripe (Stripe سے مربوط ہوں) بٹن پر کلک کریں۔
Connect with Stripe (Stripe سے مربوط ہوں) پر کلک کرنے کے بعد، آپ کو ایک Stripe اکاؤنٹ بنانے کے لیے رجسٹریشن فارم پر لے جایا جائے گا۔ آپ کا Stripe آپ کے Contribute اکاؤنٹ سے علیحدہ ہے اور اسے آپ کی مہم کے دوران Contribute پر دیئے گئے عطیات کو آپ کی مہم کے بینک اکاؤنٹ میں عمل درآمد کر کے بھیجنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آپ کو رجسٹریشن فارم میں جو کچھ معلومات درج کرنا ہو گی، ان میں یہ شامل ہیں:
- کاورباری تفصیلات: اس حصے میں اپنی کمیٹی کی معلومات درج کریں۔ آپ کو خانے مکمل کرنے ہوں گے، جیسا کہ:
- کاروبار کی قسم: ”Nonprofit Organization“ (غیر منافع بخش ادارہ) منتخب کریں
- قانونی کاروباری نام: کمیٹی کا نام درج کریں (جیسا کہ انٹرنل ریونیو سروس (Internal Revenue Service, IRS) اور NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB) میں ظاہر کردہ ہے)
- کاروباری ویب سائٹ: اگر آپ کی کمیٹی کی ویب سائٹ موجود نہیں ہے، تو آپ اس خانے میں contribute.nycvotes.org درج کر سکتے ہیں۔
- کاروباری وضاحت: ”Political Organization“ (سیاسی تنظیم) منتخب کریں
- ادائیگی کے بعد کتنے عرصے کے بعد کسٹمرز اپنی اشیاء یا سروسز وصول کر سکیں گے؟: ”Within One Day“ (ایک دن کے اندر) منتخب کریں
- ایگزیکٹو تفصیلات: مہم کا Stripe اکاؤنٹ امیدوار (انتہائی سفارش کردہ)، خزانچی یا مہم کے دیگر کسی ایسے نمائندے کی جانب سے بنایا جانا چاہیے، جسے بڑا انتظامی اختیار حاصل ہو۔ اکاؤنٹ بنانے والا شخص Stripe اکاؤنٹ ہولڈر ہو گا اور اسے ذاتی قابل شناخت معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ (مثلًا، گھر کا پتہ اور سوشل سیکورٹی نمبر کے آخری چار ہندسے۔)
- کریڈٹ کارڈ اسٹیٹمنٹ کی تفصیلات: اس حصے میں آپ یہ دیکھ پائیں گے کہ آپ کی مہم کے لیے دیئے گئے عطیات اپ کے عطیہ دہندہ کی بینک اسٹیٹمنٹس پر کیسے نظر آئیں گے۔
- بیان کی وضاحت: یہ "کاروباری نام" ہے، جو آپ کے عطیہ دہندہ کی بینک اسٹیٹمنٹ پر نظر آئے گا۔ ناقابل پہچان ٹرانزیکشنز پر تنازعات سے بچنے کے لیے آپ کو کمیٹی کا نام استعمال کرنا چاہیے۔
- معاونت کے لیے فون نمبر: ایک فون نمبر درج کریں، جسے آپ سے اور آپ کی مہم سے رابطہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
- کسٹمر سپورٹ کا پتہ: کمیٹی کا پتہ استعمال کریں۔
- بینک کی تفصیلات: موصول ہونے والے عطیات کی منتقلی کو ممکن بنانے کے لیے اپنی کمیٹی کا بینک اکاؤنٹ نمبر اور راؤٹنگ نمبر درج کریں۔ آپ کو وہی بینک اکاؤنٹ استعمال کرنا ہو گا، جو NYC کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board, CFB) کی فائل میں موجود ہے۔
- دو مراحل پر مبنی تصدیق: اپنے اکاؤنٹ کا تحفظ کرنے کے لیے Stripe سیکورٹی کے طریقوں میں سے ایک منتخب کریں۔
- اپنا Stripe اکاؤنٹ محفوظ کریں: اپنے Stripe ڈیش بورڈ کے لیے اپنی لاگ ان تفصیلات بنائیں۔ www.stripe.com میں براہ راست لاگ ان کرنے کے لیے یہ تفصیلات استعمال کریں۔ آپ اپنے Contribute اکاؤنٹ سے مربوط ای میل پتے کو ہی استعمال کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں، مگر یہ ضروری نہیں ہے۔
Stripe کے لیے رجسٹریشن فارم مکمل کرنے کے لیے Authorize access to this account (اس اکاؤنٹ تک رسائی کی اجازت دیں) بٹن پر کلک کریں۔
5. Contribute لنک موصول کریں
اپنا Stripe اکاؤنٹ بنانے کے بعد، آپ کو ایک ای میل موصول ہو گی، جو تصدیق کرے گی کہ آپ کا Contribute اکاؤنٹ Stripe کے ساتھ مربوط ہو گیا ہے اور اس میں آپ کا منفرد Contribute لنک شامل ہوتا ہے۔ اس لنک کو تشہیری مواد، مہم کے فلائرز اور ڈاک اور سوشل میڈیا پوسٹس پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
ایک مرتبہ آپ نے اپنے Contribute اکاؤنٹ کو Stripe کے ساتھ مربوط کر لیا، تو آپ کی مہم عطیات موصول کرنا شروع کر سکتی ہے۔
بہترین طریق عمل: امیدوار یا خزانچی سے ایک چھوٹا آزمائشی عطیہ کروائیں (جو میچ کیے جانے کے قابل ہو سکتا ہے) اور اسے C-SMART پر اپ لوڈ کر دیں۔