انتخاب کے دن سے پہلے قبل از وقت ووٹ دیں
ہر NYC ووٹر انتخاب کے دن سے پہلے بالمشافہ طور پر قبل از وقت ووٹ دے سکتا ہے۔ قبل از وقت ووٹ دینا آسان، تیز اور لچکدار ہے۔
ووٹ کہاں دینا ہے
آپ کو ووٹ اپنی تقویض کردہ قبل از وقت وٹنگ سائٹ پر دینا ہو گا۔ آپ کی قبل از ووٹنگ کا مقام آپ کے انتخاب کے دن کی پول سائٹ سے مختلف ہو سکتا ہے، لہذا جانے سے پہلے جانچ کرنا یقینی بنائیں!
اپنی پول سائٹ تلاش کریںاس سال سے، نیویارک کا ارلی میل ووٹر ایکٹ (Early Mail Voter Act) تمام ووٹروں کو ڈاک کے ذریعے قبل از وقت ووٹ دینے کی اجازت دے رہا ہے۔ اب آپ کو بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کی وجہ بتانے کی ضرورت بھی نہیں ہے!
آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے
- ہر رجسٹر شدہ ووٹر اپنے لیے قبل از وقت بذریعہ ڈاک بیلٹ کی درخواست کر سکتا ہے۔
- اگر آپ کے پاس اس انتخاب کے لیے قبل از وقت بذریعہ ڈاک یا غیر حاضر بیلٹ موجود ہے، تو آپ اپنے پولنگ کے مرکز پر جا کر ووٹنگ مشین استعمال نہیں کر سکتے۔
- اگر آپ اپنا غیر حاضر یا قبل از وقت میل بیلٹ استعمال نہیں کرتے، تو آپ اپنے پولنگ کے مرکز پر صرف ذاتی طور پر جا کر حلف نامہ والے بیلٹ کے ساتھ ووٹ دے سکتے ہیں، نہ کہ ووٹنگ مشین کے ذریعے۔
How to Apply for a Mail Ballot
- آن لائن یہاں پر: https://requestballot.vote.nyc
- معذوری کے حامل ایسے ووٹر جنہیں اپنے بیلٹ میں مدد کی ضرورت ہو، وہ یہاں پر ایک قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں: https://requestballot.vote.nyc/accessibility
- آپ کے مقامی انتخابات بورڈ (Board of Elections, BOE) کے دفتر میں ذاتی طور پر جا کر۔
When to Request your Mail Ballot
Make sure to request an early mail ballot or absentee ballot, by mail or online by the deadline which is ten days before the election. You can apply in-person up to the day before an election.
Deadlines to request mail ballots for 2025 elections
- June 24 NYC Primary Election:
- آن لائن یا بذریعہ ڈاک اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 14 جون، 2025 ہے
- آپ کے مقامی انتخابات بورڈ کے دفتر میں جا کر بالمشافہ طور پر درخواست کرنے کے لیے آخری تاریخ 23 جون، 2025 ہے
- 5 نومبر: عام انتخابات
- آن لائن یا بذریعہ ڈاک اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر، 2025 ہے
- آپ کے مقامی انتخابات بورڈ کے دفتر میں جا کر بالمشافہ طور پر اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ 3 نومبر، 2025 ہے
آپ کے بیلٹ وصول کر لینے کے بعد
- ہر دفتر کے لیے اپنی پسند منتخب کریں اور ان پر بیلٹ پر نشان لگائیں۔
- بیلٹ کو مہیا کردہ سیکورٹی لفافے میں ڈالیں۔
- سیکورٹی لفافے کی بیرونی جگہ پر دستخط کریں اور تاریخ درج کریں۔
- سیکورٹی لفافے کو سِیل کر دیں۔
- سیکورٹی لفافے کو واپسی والے بڑے لفافے میں ڈالیں جس پر آپ کے انتخابات بورڈ کا واپسی کا پتہ درج ہوتا ہے اور اس پر ایک لوگو موجود ہوتا ہے، جس پر یہ لکھا ہوا ہوتا ہے: "Official Election Mail)"۔
- واپسی کے لفافے کو سِیل کر دیں۔
- میل باکس تلاش کریں اور اس میں ڈال دیں۔ ٹکٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہے!
سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات
قبل از وقت ووٹنگ کب ہے؟
قبل از وقت ووٹنگ انتخاب کے دن سے 10 دن پہلے شروع ہوتی ہے اور انتخاب کے دن سے پچھلے اتوار کو ختم ہوتی ہے۔
قبل از وقت ووٹنگ کے فوائد کیا ہیں؟
قبل از ووٹنگ ووٹرز کو زیادہ لچک دیتی ہے، انتخاب کے دن انتظار کے وقت کو کم کرتی ہے اور پول ورکرز پر بوجھ کو کم کرتی ہے، جو تمام لوگوں کے لیے ووٹ دینے کا خوشگوار تجربہ بناتا ہے!
ہم قابل از وقت ووٹ کیوں دیتے ہیں؟
قبل از وقت ووٹنگ کو گورنر نے 2019 میں دستخط کر کے قانون میں شامل کیا تھا۔ اسے ریاستی سینٹ اور اسمبلی میں دونوں اطراف کی مشترکہ معاونت حاصل تھی۔