انتخابات آپ کی طاقت سے۔ ہم سے مماثل کردہ۔
مماثل فنڈز پروگرام کیا ہے؟
یہ آپ کے چھوٹے چندے لے کر ان کو ضرب دے دیتا ہے۔
- ہر ایسے چندے کے لیے، جو $250 تک ہو، پروگرام اسے $8 بمقابلہ $1 کی شرح سے ملاتا ہے۔ لہٰذا، اگر آپ کسی امیدوار کو $10 کا عطیہ دیتے ہیں، تو مہم کو $90 ملتے ہیں، جس سے عملے یا مہم کے مواد سمیت دیگر اخراجات پورے کرنے میں مدد ملتی ہے۔
یہ آپ کو انتخابات لڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
- دفتر کے لیے مقابلے کا تعلق اس بات سے نہیں ہونا چاہیے کہ کس کے پاس سب سے زیادہ پیسہ موجود ہے۔ اس کا تعلق اس بات سے ہونا چاہیے کہ کون سب سے زیادہ اثر ڈالنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔
مماثل فنڈز پروگرام NYC کے لیے کیوں اہم ہے؟
مماثل فنڈز پروگرام:
- نیویارکرز کو عوامی دفتر کے مقابلوں میں حصہ لینے میں مدد کرتا ہے۔
- اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی محنت سے کمائے گئے ڈالر مزید آگے بڑھیں۔
- مطلب امیدوار آپ کو جواب دیتے ہوں۔
- مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عمل اور اخراجات میں شفافیت کو تقویت دیتا ہے۔
- ووٹنگ بوتھ سے کہیں بڑھ کر آپ کی آواز کو طاقت دیتا ہے۔
- ایک ایسا حکومتی نظام تخلیق کرتا ہے جو اس کے نمائندگی کرنے والے لوگوں جتنا متنوع ہو۔
کیا آپ جانتے ہیں؟نیو یارک سٹی کے مماثل فنڈز پروگرام کی حمایت سے ہی، 2021 میں منتخب ہونے والی سٹی کونسل، شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ متنوع تھی، جو پہلی بار خواتین کی ایک بڑی اکثریت پر مشتمل تھی۔
مماثل فنڈز پروگرام میں عطیہ کیسے کریں
سب سے پہلے، جو امیدوار میئر، کمپٹرولر، پبلک ایڈووکیٹ، بورو صدر، یا سٹی کونسل کے لیے انتخاب لڑ رہا ہو، وہ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے ضروری کم از کم رقم (نیچے دیے گئے جدول میں) اکٹھا کرتا ہے۔
دفتر | کم از کم جمع شدہ فنڈز | چندہ دہندگان کی تعداد |
میئر | $250,000 | 1,000 |
پبلک ایڈووکیٹ، کمپٹرولر | $125,000 | 500 |
بورو صدر | $10,000 – $54,721 | 100 |
سٹی کونسل | $5,000 | 75 |
پھر، آپ جیسا نیویارکر براہ راست مہم کے ذریعے چندہ دیتا ہے یا ہمارے ذریعے۔
کیا آپ جانتے ہیں؟2021 کے انتخابی دور میں اوسط چندہ تقریباً $150 تھا۔ مگر کوئی بھی عطیہ بہت کم نہیں ہوتا!
تو، آپ نے چندہ دیا۔ اب کیا ہو گا
ہر وہ مہم جو عوامی سرمایہ وصول کرتی ہے، اسے یہ تفصیلات لازمی فراہم کرنی پڑتی ہیں کہ پیسہ کہاں خرچ ہوا، تاکہ آپ اپنے ہر ڈالر کی مہم کے اخراجات پر نظر رکھ سکیں۔
CFB میں ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امیدوار نیویارک کے لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں اور عوامی سرمایہ کو ذمہ داری سے خرچ کیا جائے۔
مگر صرف ہماری بات پر یقین نہ کریں۔ آپ ہمارے Follow the Money (فالو دی منی) ٹول کے ذریعے چندوں اور مزید چیزوں کو ٹریک کر سکتے ہیں۔