انتخاب کے دن سے پہلے ووٹ دیں​​ 

نیو یارک سٹی کا ہر ووٹر انتخاب کے دن سے پہلے قبل از وقت ووٹ دے سکتا ہے۔​​  

 

 

بالمشافہ قبل از وقت ووٹنگ​​ 

آپ کو ووٹ اپنی تقویض کردہ قبل از وقت وٹنگ سائٹ پر دینا ہو گا۔ آپ کی قبل از ووٹنگ کا مقام آپ کے انتخاب کے دن کی پول سائٹ سے مختلف ہو سکتا ہے، لہذا جانے سے پہلے جانچ کرنا یقینی بنائیں!​​ 

میرا پول کا مقام تلاش کریں​​ 

بذریعہ ڈاک قبل از وقت ووٹ کریں​​  

نیو یارک ارلی میل ووٹر ایکٹ تمام ووٹرز کو بذریعہ ڈاک قبل از وقت ووٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ اب آپ کو بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کی وجہ بتانے کی ضرورت بھی نہیں ہے!​​ 

آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے​​ 

  • ہر رجسٹر شدہ ووٹر اپنے لیے قبل از وقت بذریعہ ڈاک بیلٹ کی درخواست کر سکتا ہے۔​​ 
  • اگر آپ کے پاس اس انتخاب کے لیے قبل از وقت بذریعہ ڈاک یا غیر حاضر بیلٹ موجود ہے، تو آپ اپنے پولنگ کے مرکز پر جا کر ووٹنگ مشین استعمال نہیں کر سکتے۔​​ 
  • اگر آپ اپنا غیر حاضر یا قبل از وقت میل بیلٹ استعمال نہیں کرتے، تو آپ اپنے پولنگ کے مرکز پر صرف ذاتی طور پر جا کر حلف نامہ والے بیلٹ کے ساتھ ووٹ دے سکتے ہیں، نہ کہ ووٹنگ مشین کے ذریعے۔​​ 

قبل از وقت اک والے بیلٹ کی درخواست کیسے کریں​​ 

اپنے ڈاک کے بیلٹ کے لیے کب درخواست دیں​​ 

یہ یقینی بنائیں کہ قبل از وقت ڈاک والے بیلٹ یا غیر حاضر بیلٹ کی درخواست بذریعہ ڈاک یا آن لائن آخری تاریخ سے پہلے کریں جو انتخاب سے دس دن پہلے ہوتی ہے۔ آپ انتخاب سے ایک دن پہلے تک، ذاتی طور پر درخواست کر سکتے ہیں۔​​ 

2025 انتخابات کے لیے، ڈاک کے بیلٹس کی درخواست کرنے کی آخری تاریخیں​​ 

  • 24 جون کا NYC پرائمری انتخابات:​​ 
    • آن لائن یا بذریعہ ڈاک اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 14 جون، 2025 ہے​​ 
    • آپ کے مقامی انتخابات بورڈ کے دفتر میں جا کر بالمشافہ طور پر درخواست کرنے کے لیے آخری تاریخ 23 جون، 2025 ہے​​ 
  • 5 نومبر: عام انتخابات​​ 
    • آن لائن یا بذریعہ ڈاک اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 25 اکتوبر، 2025 ہے​​ 
    • آپ کے مقامی انتخابات بورڈ کے دفتر میں جا کر بالمشافہ طور پر اپلائی کرنے کے لیے آخری تاریخ 3 نومبر، 2025 ہے​​ 

آپ کے بیلٹ وصول کر لینے کے بعد​​ 

  • ہر دفتر کے لیے اپنی پسند منتخب کریں اور ان پر بیلٹ پر نشان لگائیں۔​​ 
  • بیلٹ کو مہیا کردہ سیکورٹی لفافے میں ڈالیں۔​​ 
  • سیکورٹی لفافے کی بیرونی جگہ پر دستخط کریں اور تاریخ درج کریں۔​​ 
  • سیکورٹی لفافے کو سِیل کر دیں۔​​ 
  • سیکورٹی لفافے کو واپسی والے بڑے لفافے میں ڈالیں جس پر آپ کے انتخابات بورڈ کا واپسی کا پتہ درج ہوتا ہے اور اس پر ایک لوگو موجود ہوتا ہے، جس پر یہ لکھا ہوا ہوتا ہے: "Official Election Mail)"۔​​ 
  • واپسی کے لفافے کو سِیل کر دیں۔​​ 
  • میل باکس تلاش کریں اور اس میں ڈال دیں۔ ٹکٹ لگانے کی ضرورت نہیں ہے!​​ 

سب سے زیادہ کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات​​ 

قبل از وقت ووٹنگ کب ہے؟​​ 

قبل از وقت ووٹنگ انتخاب کے دن سے 10 دن پہلے شروع ہوتی ہے اور انتخاب کے دن سے پچھلے اتوار کو ختم ہوتی ہے۔​​ 

قبل از وقت ووٹنگ کے فوائد کیا ہیں؟​​ 

قبل از ووٹنگ ووٹرز کو زیادہ لچک دیتی ہے، انتخاب کے دن انتظار کے وقت کو کم کرتی ہے اور پول ورکرز پر بوجھ کو کم کرتی ہے، جو تمام لوگوں کے لیے ووٹ دینے کا خوشگوار تجربہ بناتا ہے!​​ 

ہم قابل از وقت ووٹ کیوں دیتے ہیں؟​​ 

قبل از وقت ووٹنگ کو گورنر نے 2019 میں دستخط کر کے قانون میں شامل کیا تھا۔ اسے ریاستی سینٹ اور اسمبلی میں دونوں اطراف کی مشترکہ معاونت حاصل تھی۔​​ 

بیرونی لنک​​ 

میں ووٹ کہاں دوں؟​​ 

اپنا قبل از وقت ووٹنگ کا مقام معلوم کرنے کے لیے NYC انتخابات کے بورڈ (Board of Elections) کی ویب سائٹ پر جائیں​​ 

میرا پول کا مقام تلاش کریں​​ 

کلیدی تاریخیں​​ 

  • پتے میں تبدیلی کی آخری تاریخ | پرائمری انتخابات​​ 

    پیر، 9 جون 2025​​ 
  • ووٹر رجسٹریشن کی آخری تاریخ | پرائمری انتخابات​​ 

    ہفتہ، 14 جون 2025​​ 
  • قبل از وقت ووٹنگ | پرائمری انتخابات​​ 

    ہفتہ 14 جون 2025 - اتوار 22 جون 2025​​ 
  • پرائمری انتخاب کا دن​​ 

    بروز منگل، 24 جون 2025​​