انتخابات آپ کی طاقت سے۔ ہم سے مماثل کردہ۔​​  

مماثل فنڈ پروگرام نیو یارک کے ہر باشندے کو اپنے رہنماؤں کو روزانہ جوابدہ بنانے کا ایک حقیقی طریقہ فراہم کرتا ہے۔ یہ آپ کے عطیات کو سرمایہ کے ساتھ مماثل کرتا ہے تاکہ امیدوار ان کمیونٹیز پر اپنی توجہ مرکوز کرسکیں جن کی وہ خدمت کرتے ہیں - نہ کہ صرف اپنے امیر ترین چندہ دہندگان پر۔​​ 

ویڈیو فی الحال صرف انگریزی میں دستیاب ہے۔ اضافی زبانیں جلد آ رہی ہیں۔​​ 

ٹرانسکرپٹ دیکھیں (View Transcript)​​  ٹرانسکرپٹ چھپائیں (Hide Transcript)​​ 

نیویارک عوام کا اپنا شہر ہے۔ اس میں اساتذہ، نرسیں، ٹیکسی اور ڈیلیوری ڈرائیورز اور چھوٹے کاروبار کے مالکان سب شامل ہیں۔ ہم وہ لوگ ہیں جو شہر کو رواں دواں رکھتے ہیں۔ وہ لوگ جو اس شہر کو اس کی اصل پہچان دیتے ہیں۔ ہم روزمرہ کے نیویارک کے باشندے ہیں اور ہم اپنے رہنماؤں سے جوابدہی چاہتے ہیں۔ کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے؟ ہم ایسے رہنماؤں کا انتخاب کرتے ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے لڑیں گے۔ لیکن مقامی سیاست میں اکثر، مخصوص مفادات والے لوگ اثر و رسوخ خریدنے کے لیے لاکھوں خرچ کرتے ہیں۔ نتیجہ؟​​ 

جب انتخابی مہمات بڑے فنڈز سے سپورٹ ہوتی ہیں، تو رہنماء انہی کے جوابدہ ہوتے ہیں، نیویارک کے عام لوگوں کے نہیں۔ لیکن یہاں نیویارک شہر میں، باقاعدہ لوگ اکٹھے ہو سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ رہنماء ہمارے سامنے جوابدہ ہوں۔ کیسے؟ شہر کے مماثل فنڈ پروگرام کی مدد سے۔ یہ طریقہ کار کچھ یوں ہے۔ نیویارک کا کوئی بھی شہری جب بھی شہر کے کسی عہدے کے امیدوار کو ایک معمولی چندہ دیتا ہے، تو ہم اس کے چندے میں مزید رقم ڈال کر اسے آٹھ گنا کر دیتے ہیں۔ لہٰذا 10$ کی رقم 90$ بن جاتی ہے، جسے امیدوار اپنے فلائرز، تقریبات اور ووٹروں تک پہنچنے کے دیگر طریقوں پر خرچ کر سکتا ہے۔​​ 

مماثل فنڈ پروگرام نیویارک کے تمام باشندوں کے لیے انتخابات میں حصہ لینا آسان بنا دیتا ہے، لوگوں کے لیے اپنے پسندیدہ امیدواروں کی حمایت کرنا آسان بناتا ہے اور بڑے پیسے کے انتخابات پر اثر ڈالنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو دفتر کے لیے لڑنے اور جیتنے کے لیے دولت مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور آپ کو اپنی یقینی سیاسی مہم میں اپنا اثر ڈالنے کے لیے لاکھوں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مماثل فنڈز پروگرام نیو یارک کے تمام لوگوں کے انتخابات لڑنا آسان بناتا ہے۔ اور ہم نیویارک کے باشندوں کو ایسے رہنماؤں کو منتخب کرنے میں مدد دیتے ہیں جو عوام کے سامنے جوابدہ ہوں۔​​ 

ہم مقامی انتخابات میں جمع کیے گئے اور خرچ کیے گئے ہر ڈالر کی جانچ پڑتال کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ امیدوار قواعد پر عمل پیرا ہیں اور منصفانہ مقابلہ کر رہے ہیں۔ جب امیدواروں کو یہ بتانا پڑتا ہے کہ ہر ڈالر کہاں سے آتا ہے تو، ووٹر دیکھ سکتے ہیں کہ کون مہمات کی حمایت کر رہا ہے۔ جب نیویارک کے روزمرہ کے باشندے اکٹھے ہو جاتے ہیں، تو ہم بڑی تبدیلی جیتنے کی طاقت پیدا کر سکتے ہیں۔ ہمارا چھوٹا سا چندہ بہت بڑا فرق ڈال سکتا ہے۔ مماثل فنڈ پروگرام کی وجہ سے، یہاں تک کہ ایک نامعلوم امیدوار بھی دفتر کے لیے انتخاب لڑ سکتا ہے اور جیت سکتا ہے۔ لہٰذا، یہ پیغام عام کریں۔ اور یاد رکھیں کہ ووٹنگ ہی اپنی آواز بلند کرنے کا واحد طریقہ نہیں ہے۔ nycvotes.org/matchingfunds پر مزید جانیں۔​​ 

مماثل فنڈز پروگرام کیا ہے؟​​ 

یہ آپ کے چھوٹے عطیات لے کر ان کو ضرب دے دیتا ہے۔​​ 

  • ہر ایسے چندے کے لیے جو $250 تک ہو، پروگرام اسے $8 بمقابلہ $1 کی شرح سے ملاتا ہے۔ لہذا، اگر آپ کسی امیدوار کو $10 دیتے ہیں، تو ہم عوامی سرمایہ کا $80 دیتے ہیں ۔ اس کے بعد مہم کو $90 ملتا ہے، جس سے عملے یا مہم کے مواد سمیت اخراجات کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے۔​​ 

یہ آپ کو انتخابات لڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔​​  

  • دفتر کے لیے مقابلے کا تعلق اس بات سے نہیں ہونا چاہیے کہ کس کے پاس سب سے زیادہ پیسہ موجود ہے۔ اس کا تعلق اس بات سے ہونا چاہیے کہ کون سب سے زیادہ اثر ڈالنا چاہتا ہے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ ​​  

مماثل فنڈز پروگرام NYC کے لیے کیوں اہم ہے؟​​  

مماثل فنڈز پروگرام:​​  

  • نیویارکرز کو عوامی دفتر کے مقابلوں میں حصہ لینے میں مدد کرتا ہے۔​​  
  • اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ کی محنت سے کمائے گئے ڈالر مزید آگے بڑھیں۔ ​​  
  • مطلب امیدوار آپ کو جواب دیتے ہوں۔​​  
  • مہم کے لیے فنڈ ریزنگ کے عمل اور اخراجات میں شفافیت کو تقویت دیتا ہے۔​​  
  • ووٹنگ بوتھ سے کہیں بڑھ کر آپ کی آواز کو طاقت دیتا ہے۔ ​​ 
  • ایک ایسا حکومتی نظام تخلیق کرتا ہے جو اس کے نمائندگی کرنے والے لوگوں جتنا متنوع ہو۔​​  

کیا آپ جانتے ہیں؟ نیو یارک سٹی کے مماثل فنڈز پروگرام کی حمایت سے ہی، 2021 میں منتخب ہونے والی سٹی کونسل، شہر کی تاریخ میں سب سے زیادہ متنوع تھی، جو پہلی بار خواتین کی ایک بڑی اکثریت پر مشتمل تھی۔​​  

خاتون امیدوار کا مسکراتے ہوئے اور باہر موجود دیکھنے والوں کے ایک گروہ کی جانب ہاتھ ہلاتے ہوئے خاکہ۔​​ 

ہر چھوٹا عطیہ اہم ہے — سٹی کمیونٹی کی آوازوں کو بااختیار بنانے کے لیے عطیات کو میچ کرتا ہے۔​​ 

مماثل فنڈز پروگرام میں عطیہ کیسے کریں​​ 

سب سے پہلے، جو امیدوار میئر، کمپٹرولر، پبلک ایڈووکیٹ، بورو صدر، یا سٹی کونسل کے لیے انتخاب لڑ رہا ہو، وہ پروگرام میں شامل ہونے کے لیےضروری کم از کم رقم (نیچے دیے گئے جدول میں) اکٹھا کرتا ہے۔​​  

دفتر​​  کم از کم جمع شدہ فنڈز​​  عطیہ دہندگان کی تعداد​​ 
میئر​​  $250,000​​  1,000​​ 
پبلک ایڈووکیٹ، کمپٹرولر​​  $125,000​​  500
بورو صدر​​  $10,000 – $54,721​​  100
سٹی کونسل​​  $5,000​​  75

 

پھر، آپ جیسا ایک نیویارکر براہ راست مہم کے ذریعے چندہ دیتا ہے یا ہمارے ذریعے۔​​   

کیا آپ جانتے ہیں؟2025 کے انتخابی دور میں اوسط چندہ تقریباً $160 تھا۔ مگر کوئی بھی عطیہ بہت کم نہیں ہوتا!​​  

بیرونی لنک​​ 

ابھی چندہ دیں​​ 

عطیوں کی اسکرین ظاہر کرنے والے ایک سمارٹ فون کو پکڑے ہوئے ہاتھ کا خاکہ، جو عطیات کے اختیارات ظاہر کرتا ہو: $25، $50، $75، $100، $175 اور "دیگر۔"​​ 

تو، آپ نے چندہ دیا۔ اب کیا ہو گا​​ 

ہر وہ مہم جو عوامی سرمایہ وصول کرتی ہے، اسے اس چیز کی تفصیلات لازمی فراہم کرنی پڑتی ہیں کہ پیسہ کہاں خرچ ہوا، تاکہ آپ اپنے ہر ڈالر کی مہم کے اخراجات پر نظر رکھ سکیں۔​​ 

CFB میں ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امیدوار نیویارک کے لوگوں کے سامنے جوابدہ ہوں اور عوامی سرمایہ کو ذمہ داری سے خرچ کیا جائے۔​​ 

مگر صرف ہماری بات پر یقین نہ کریں۔ آپ ہمارے Follow the Money (فالو دی منی) ٹول کے ذریعے چندوں اور مزید چیزوں کو ٹریک کر سکتے ہیں۔​​ 

عوامی رقم کہاں سے آتی ہے؟​​ 

NYC میں، جب نیو یارکرز مقامی امیدواروں کو عطیات دیتے ہیں، تو ان کے عطیات کو عوامی سرمایے کے ساتھ مماثل کیا جات اہے۔ سٹی آف نیو یارک یہ فنڈز فراہم کرتا ہے اور یہ سٹی کے کل بجٹ کے 1% سے کم کی عکاسی کرتے ہیں۔​​  

یہ ایک زیادہ شفاف اور جوابدہ جمہوریت میں چھوٹی سی سرمایہ کاری ہے۔ چونکہ مماثل فنڈز عوامی ڈالرز سے آتے ہیں، ہر نیو یارکر پروگرام کی حمایت میں مدد دیتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس رقم کے خرچ ہونے کے طریقے میں ہم سب فریق ہیں۔​​ 

مہمات مماثل فنڈز کیسے استعمال کرتی ہیں​​ 

امیدوار مماثل فنڈز کو صرف اپنی مہم کے فروغ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ان فنڈز کو کسی بھی صورت میں ذاتی اخراجات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔​​  

مماثل فنڈز امیدواروں کو ووٹرز کے ساتھ مربوط ہونے اور جائز، شفاف مہمات چلانے میں مدد دیتے ہیں۔​​ 

فنڈز کو ان چیزوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے:​​  

  • تشہیر (ٹی وی، ریڈیو، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا)​​  
  • دفتر کی جگہ کو کوایے پر لینا​​ 
  • پرنٹنگ، پوسٹج اور مہم کی دستاویزات​​  
  • مہم کے عملے کو ادائیگی کرنا​​  
  • فنڈز جمع کرنا اور ووٹرز سے رابطہ کاری کی تقریبات​​  
  • سفر اور کمیونٹی تقریب میں شرکت​​  
  • قانونی اور تعمیلی اخراجات​​  
  • 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے چائلڈ کیئر (منظوری کے ساتھ)​​ 
  • بعد از انتخاب ایک واحد شکریہ کی تقریب​​ 

مہمات عوامی سرمایے کو کیسے استعمال نہیں کر سکتیں​​ 

عوامی سرمایے کو ذاتی یا مہم کے علاوہ چیزوں کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا، جیسا کہ کپڑے، بال کٹوانا یا ذاتی صفائی ستھرائی؛ کرایہ یا گھر کے اخراجات؛ ٹیوشن یا بلا منظوری چائلڈ کیئر؛ کاریں، کلب رکنیتیں یا تفریحی ٹکٹس؛ اور $50 سے زیادہ کے تحفے۔​​ 

کیمپین فائنانس بورڈ (Campaign Finance Board) آڈٹ کے ایک باریک عمل کے ذریعے ہر خرچ کی نظرثانی کرتا ہے، تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ خرچ اخلاقی اور مہم سے متعلقہ ہو۔ امیدواروں کو لازمی طور پر دکھانا ہو گا کہ فنڈز کو عین کس طرح خرچ کیا گیا تھا اور کوئی بھی باقی فنڈز لوٹانے ہوں گے۔​​  

ایسے لوگ، جو قواعد توڑتے ہیں یا جنہوں نے پچھلی مہمات سے رقم ادا کرنی ہے، انہیں اس وقت تک مماثل فنڈز نہیں مل سکتے، جب تک وہ بقایا مسائل کو حل نہیں کر لیتے۔​​ 

امیدواروں کو کیسے جوابدہ ٹھرایا جاتا ہے​​  

جب کوئی امیدوار نیو یارک سٹی کے عوامی مماثل فنڈز پروگرام میں شامل ہوتا ہے، تو وہ اس دفتر، جس کا وہ انتخاب لڑ رہے ہیں، کی بنیاد پر واضح قواعد اور خرچ کی حدود پر عمل کرنے پر اتفاق کرتے ہیں۔​​  

شرکت کرنے والے امیدوار اس چیز کو عوامی طور پر ظاہر کرنے پر بھی اتفاق کرتے ہیں کہ وہ کس سے رقم قبول کرتے ہیں اور وہ اسے کیسے خرچ کرتے ہیں۔ آپ ہمارے Follow the Money (فالو دی منی) ٹول کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں کہ مہمات عوامی سرمایے کو کیسے استعمال کر رہی ہیں۔​​ 

پروگرام کا ارتقاء​​ 

مماثل فنڈز پروگرام راتوں رات وجود میں نہیں آیا۔ 30 سال سے زائد عرصے تک، نیو یارک سٹی نے عام شہریوں کی آوازوں کو تقویت دینے کے نئے طریقے سامنے لائے ہیں۔ سٹی کے بدلنے کے ساتھ پروگرام میں ارتقاء آیا ہے، تاکہ ایک زیادہ متنوع اور شامل الیکٹوریٹ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔​​ 

دیکھیں کہ ہم 1988 میں ایک عاجزانہ آغاز سے بڑھ کر آج ملک کا سب سے زیادہ طاقتور چھوٹے ڈالر کو میچ کرنے والا نظام کیسے بن گئے ہیں۔​​ 

"مماثل فنڈز پروگرام کی ایک مختصر سرگزشت" کے عنوان سے ایک ٹائم لائن، جو اہم سنگ میل ظاہر کرتی ہو۔ 1988: NYC نے کیمپین فائنانس بورڈ اور $1,000 تک کے 1:1 عوامی میچ کے ساتھ مماثل فنڈز پروگرام تشکیل دیا۔ 1998: میچ فی عطیہ کار پہلے $250 کے لیے 4:1 تک بڑھ گیا۔ 2007: میچ پہلے $175 کے لیے 6:1 تک بڑھ گیا۔ 2018: ووٹرز نے مقامی اور پورے شہر بھر کے عہدوں کے لیے 8:1 میچ کی منظوری دی۔ آج: 2021 میں، 94% امیدوار پروگرام کو استعمال کرتے ہیں، جو NYC کی متنوع ترین سٹی کونسل منتخب کرنے میں مدد دیتا ہے۔​​