اس سال بیلٹ پر چھ تجاویز ہیں۔ بیلٹ تجاویز ریاست اور سٹی کی حکومتی دستاویزات، ریاست کے آئین اور سٹی کا منشور میں مجوزہ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ ووٹرز ان تبدیلیوں پر فیصلہ کر پاتے ہیں، جنہیں وہ منظور ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
آپ کو بیلٹ تجاویز اور ہر تجویز کی مختصر وضاحت درج ذیل حصے میں مل سکتی ہے۔
بیلٹ پر بیلٹ تجویز 1 کیوں موجود ہے؟
یہ تجویز ریاست نیو یارک کے آئین کو تبدیل کرے گی۔ آئین میں تبدیلیوں کے لیے پوری ریاست میں مںظوری درکار ہوتی ہے۔
بیلٹ پر بیلٹ تجاویز 2 تا 6 کیوں ہیں؟
2025 کے چارٹر ریویژن کمیشن نے نیو یارک سٹی کے منشور پر نظرثانی کی، عوامی سماعتیں منعقد کیں، عوامی رائے پر غور کیا اور منشور میں پانچ تبدیلیوں کی تجویز دی۔
تجاویز
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
ریاستی جنگل کی حفاظتی جگہ پر سکیئنگ اور متعلقہ ٹریل سہولت گاہوں کی اجازت دیتی ہے۔ یہ جگہ 039,1 ایکڑ ہے۔ ریاست سے Adirondack Park میں 500,2 ایکڑ جنگلات کے نئے علاقے کا اضافہ کرنے کا تقاضہ کرتی ہے۔
ایک ہاں Adirondack کی جنگلات کی حفاظتی جگہ میں نئی سکی ٹریلز اور متعلقہ سہولت گاہوں کی اجازت دے گی۔
ایک نہیں اس استعمال کی اجازت نہیں دے گی۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز ایسکس کاؤنٹی، نیو یارک، میں اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں نئی سکی ٹریلز کی توسیع کی اجازت دے گی۔ اولمپک سپورٹس کمپلیکس ایک ریاستی جنگل کی حفاظت جگہ پر ہے۔ یہ تجویز ریاست نیو یارک سے Adirondack Park میں جنگلات کے تحفظ یافتہ علاقے میں 500,2 ایکڑ کا اضافہ کرنے کا تقاضہ بھی کرتی ہے۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
موجودہ طور پر اس حوالے سے سخت قواعد موجود ہیں کہ ریاست کی ملکیتی اور تحفظ یافتہ جنگلات کی جگہ پر کس قسم کی تعمیرات کی اجازت ہے۔ اولمپک سپورٹس پارک ایسیکس کاؤنٹی میں (اپ سٹیٹ نیو یارک میں) Adirondack کی جنگلات کی حفاظتی جگہ پر ہے۔ یہ تجویز نئی سکی ٹریلز تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔
یہ تجویز ریاست نیو یارک سے Adirondack کی جنگلات کی حفاظتی جگہ میں مزید 500,2 ایکڑ جنگلات کے علاقے کے اضافے کا تقاضہ بھی کرتی ہے۔ یہ پوری ریاست کی بیلٹ تجویز ہے، کیونکہ یہ ریاست نیو یارک کے آئین میں تبدیلی کا تقاضہ کرتی ہے۔
ایک "ہاں" کا ووٹ نیو یارک کے آئین میں تبدیلی کر کے ایسکس کاؤنٹی، نیو یارک، میں واقع اولمپک سپورٹس کمپلیکس میں جنگلات کی حفاظتی جگہ پر نئی ٹریلز کی تعمیر کی اجازت دے گا۔
ایک "نہیں" کا ووٹ ریاست نیو یارک کے آئین کو غیر تبدیل شدہ چھوڑ دے گا۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
عوامی فنڈز سے بننے والی سستی رہائش کی تخلیق کو تیز کرنا۔ سب سے کم سستی رہائشیں بنانے والے کمیونٹی ضلعوں میں سستی رہائش فراہم کرنے والی درخواستوں کو تیز کرنا، جس سے نظرثانی کا وقت کافی کم ہو جائے گا۔ کمیونٹی بورڈ کی نظرثانی کو برقرار رکھنا۔
"ہاں" بورڈ آف سٹینڈرڈز اینڈ اپیلز یا سٹی پلیننگ کمیشن میں درخواستوں کو تیز کر دے گی۔
"نہیں" کی صورت میں سستی رہائش پر لمبی نظرثانی اور سٹی کونسل میں حتمی فیصلہ برقرار رہیں گے۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز سستی رہائش کے مخصوص پراجیکٹس کو تیز کرنے کے لیے دو نئے طریقہ کار کو سامنے لائے گی۔ پہلا طریقہ کار سستی رہائش کے عوامی فنڈ یافتہ پراجیکٹس کے لیے ہے۔ دوسرا طریقہ کار سستی رہائش کی سب سے کم شرح والے 12 کمیونٹی ضلعوں میں سستی رہائش کے پراجیکٹس کے لیے ہے۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
زیادہ تر رہائشی پراجیکٹس کا یونیفارم لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Uniform Land Use Review Procedure, ULURP) سے گزرنا لازمی ہے، جو سات مہینوں کا نظرثانی کا ایک عمل ہے۔ یہ تجویز سستی رہائش کے مخصوص پرایجکٹس کے لیے دو نئے طریقہ کار سامنے لائے گی۔
پہلا طریقہ کار بورڈ آف سٹینڈرڈز اینڈ اپیلز (Board of Standards and Appeals, BSA) کو اجازت دے گا کہ وہ مقامی کمیونٹی بورڈ کی جانب سے 60 دن کی نظر ثانی اور BSA کی جانب سے 30 دن کی نظرثانی کے بعد سستی رہائش کے عوامی طور پر فنڈ یافتہ پراجیکٹس کو منظور کر دے۔
دوسرا طریقہ کار سستی رہائش کی سب سے کم شرح والے 12 کمیونٹی ضلعوں میں پراجیکٹس کے لیے تیز تر نظرثانی کا ایک پراجیکٹ سامنے لائے گا۔ یہ عمل کمیونٹی بورڈ اور مقامی بورو صدر کو ایک ہی وقت نظر ثانی انجام دینے کے قابل بنائے گا، جس کے بعد سٹی پلیننگ کمیشن (City Planning Commission, CPC) کی جانب سے 30 سے 45 دن کی نظرثانی ہو گی۔ سٹی کونسل کی بجائے CPC حتمی منظوری دے گی۔
ایک "ہاں" کا ووٹ سستی رہائش کے پراجیکٹس کو تیز کرنے کے لیے دو نئے طریقہ کار سامنے لاتا ہے۔
ایک "نہیں" کا ووٹ مقامی کمیونٹی بورڈ، مقامی بورو صدر، CPC، سٹی کونسل اور میئر کی جانب سے رائے کے ساتھ سات مہینے کا نظرثانی کا عمل برقرار رکھے گا۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
معتدل نوعیت کے اضافی رہائشی یونٹس اور چھوٹے انفراسٹرکچر منصوبوں کے جائزے کو آسان بنانا، جس سے جائزے کے وقت میں نمایاں کمی آ جائے گی۔ کمیونٹی بورڈ کی نظرثانی کو برقرار رکھیں اور حتمی فیصلہ سٹی پلیننگ کمیشن کرے۔
"ہاں" زمین کے استعمال میں محدود تبدیلیوں، بشمول درمیانی رہائش اور انفراسٹرکچر کے چھوٹے پراجیکٹس، کے لیے نظرثانی کو سادہ بنا دے گی۔
"نہیں" کی صورت میں ان تبدیلیوں پر لمبی نظرثانی اور سٹی کونسل میں حتمی فیصلہ برقرار رہیں گے۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز زمین کے استعمال کے مخصوص پراجیکٹس، جیسا کہ زمین کے استعمال کے طریقے کو بدلنے کے لیے چھوٹے پراجیکٹس اور سٹی کو شدید موسم یا مستقبل کے دیگر چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے نظر ثانی کا ایک تیز تر عمل بنا دے گی۔ ان میں سے زیادہ تر پراجیکٹس کے لیے، مجوزہ عمل سٹی کونسل کی جانب سے حتمی نظرثانی کو ختم کر دے گا۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
موجودہ طور پر، زمین کے استعمال کے زیادہ تر پراجیکٹس کا یونیفارم لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Uniform Land Use Review Procedure, ULURP) سے گزرنا لازمی ہے، جو سات مہینوں کا عوامی نظرثانی کا ایک عمل ہے۔ یہ تجویز زمین کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کرنے کے چھوٹے پراجیکٹس اور سٹی کو شدید موسم یا مستقبل کے دیگر چیلنجز کے لیے تیار کرنے کے لیے ایک ایکسپیڈیٹڈ لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Expedited Land Use Review Procedure, ELURP) بنا دے گی۔ اس عمل میں کمیونٹی بورڈ اور مقامی بورو صدر کی جانب سے نظر ثانی کا 60 دن کا عمل شامل ہو گا، جس کے بعد سٹی پلیننگ کمیشن (City Planning Commission, CPC) کی جانب سے 30 دن کی نظرثانی اور حتمی فیصلہ ہوں گے۔
ایک "ہاں" کا ایک ووٹ زوننگ کی چھوٹی تبدیلیوں اور زمین کے استعمال کے دیگر افعال کے لیے ایک تیز تر طریقہ کار سامنے لاتا ہے۔ یہ زیادہ تر پراجیکٹس کے لیے سٹی کونسل کی نظرثانی کو بھی ختم کرتا ہے۔
ایک "نہیں" کا ووٹ مقامی کمیونٹی بورڈ، مقامی بورو صدر، CPC، سٹی کونسل اور میئر کی جانب سے رائے کے ساتھ سات مہینے کا عوامی نظرثانی کا عمل برقرار رکھے گا۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
کونسل کے اسپیکر، مقامی بورو صدر اور میئر کے ساتھ ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم کریں، جو سستی رہائش بنانے والی درخواستوں کو رد یا تبدیل کرنے والے کونسل کے افعال کی نظرثانی کرے۔
"ہاں" کونسل، بورو اور پورے شہر کے نقطہ ہائے نظر کی عکاسی کرنے والا ایک تین رکنی افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم کرے گی۔
"نہیں" کی صورت میں سستی رہائش پر میئر کا ویٹو اور سٹی کونسل میں حتمی فیصلہ برقرار رہیں گے۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے سستی رہائش کے کسی پراجیکٹ کو رد یا تبدیل کیا جانے کی صورت میں زمین کے استعمال کی نظرثانی کے موجودہ عمل کو تبدیل کر دے گی۔ یہ تجویز ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ (Affordable Housing Appeals Board) بنا دے گی، جو مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کے اسپیکر اور میئر پر مشتمل ہو گا۔ یہ تجویز اپیلز بورڈ کو دو بمقابلہ ایک ووٹ کے ساتھ سٹی کونسل کے فیصلے کو الٹانے کی اجازت دے گی۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
موجودہ طور پر، سستی رہائش کے زیادہ تر رہائشی پراجیکٹس کا یونیفارم لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Uniform Land Use Review Procedure, ULURP) سے گزرنا لازمی ہے، جو سات مہینوں کا نظرثانی کا ایک عمل ہے، جس کے آخر میں سٹی کونسل کا ایک حتمی ووٹ ہوتا ہے۔ میئر کے پاس اس فیصلے کو ویٹو کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور سٹی کونسل ویٹو کو پلٹ سکتی ہے۔
یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے رد یا تبدیل کیے جانے والے سستی رہائش کے پراجیکٹس پر لاگو ہو گی۔ اس تجویز سے ایک افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ قائم ہو گا، جس کے پاس سٹی کونسل کے فیصلے کو الٹانے کا اختیار ہو گا۔ اپیلز بورڈ میں مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کا اسپیکر اور میئر شامل ہوں گے۔ پراجیکٹس منظور ہو جائیں گے، اگر تین میں سے دو اراکین متفق ہوں۔
ایک "ہاں" کا ووٹ افورڈیبل ہاؤسنگ اپیلز بورڈ بنائے گا، جو دو بمقابلہ ایک کے ووٹ کے ساتھ سستی رہائش کے پراجیکٹس پر سٹی کونسل کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کے قابل ہو گا۔ اپیلز بورڈ میں مقامی بورو صدر، سٹی کونسل کا اسپیکر اور میئر شامل ہوں گے۔
ایک "نہیں" کا ووٹ سستی رہائش کے پراجیکٹس کے لیے نظرثانی کا موجودہ عمل برقرار رکھے گا، جس میں سٹی کونسل کی جانب سے حتمی فیصلہ شامل ہوتا ہے۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
بورو میپ آفس اور ایڈریس الاٹ کرنے کے افعال کو ایک جگہ پر یکجا کرنا اور سٹی پلاننگ ڈیپارٹمنٹ میں ایک ڈیجیٹل سٹی میپ تیار کرنا آج، شہر کا نقشہ پانچ دفاتر میں موجود کاغذی نقشوں پر مشتمل ہے۔
"ہاں" ایک جمع کردہ، شہر کا ڈیجیٹل نقشہ بنائے گی۔
"نہیں" پانچ علیحدہ نقشے اور بورو صدر کے دفاتر کے زیر انتظام پتے کی تفویض کے افعال برقرار رکھے گی۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ (Department of City Planning, DCP) کو شہر کا ایک واحد نقشہ (City Map) بنانے، برقرار رکھنے اور ڈیجیٹائز کرنے کے لیے ذمہ دار بنا دے گی۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
سٹی کا نقشہ سڑکوں کے ناموں، چوڑائیوں اور لائنوں کو قانونی طور پر وضع کرتا ہے۔ موجودہ طور پر، شہر کے نقشے کو ہر بورو صدر کے دفتر میں پانچ ٹوپوگرافیکل بیوروز کی جانب سے منتظم کیا جاتا ہے۔ سٹی کا نقشہ 000,8 کاغذی نقشوں پر مشتمل ہے۔ یہ تجویز ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ (Department of City Planning, DCP) سے تقاضہ کرے گی کہ وہ ان علیحدہ سے برقرار رکھے گئے کاغذی نقشوں کو ایک مرکزی اور ڈیجیٹائز کردہ سٹی کے نقشے میں جمع کرنے کا تقاضہ کرے گی۔
ایک "ہاں" کا ووٹ ڈیپارٹمنٹ آف سٹی پلیننگ کی جانب سے برقرار رکھا جانے والا ایک مرکزی ڈیجیٹل شہر کا نقشہ بنائے گا۔
ایک "نہیں" کا ووٹ ہر بورو کے کاغذی نقشوں کو علیحٰدہ اور ہر بورو صدر کے دفتر کے زیر انتظام رکھے گا۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
شہر کے پرائمری اور عام انتخابات کی تاریخوں کو منتقل کر دیں، تاکہ سٹی کے انتخابات اس سال ہی منعقد ہوں، جب وفاقی صدارتی انتخابات منعقد کیے جاتے ہیں، جہاں ریاستی قانون اجازت دے۔
"ہاں" شہر کے انتخابات کو وفاقی صدارتی انتخابات والے سال میں ہی منتقل کر دے گی، جہاں ریاستی قانون اجازت دے۔
"نہیں" کی صورت میں قانون بلا تبدیلی رہیں گے۔
یہ تجویز کیا کہتی ہے
یہ تجویز سٹی کے دفاتر کے لیے انتخاب کی تاریخوں کو وفاقی صدارتی انتخابات کے سال میں ہی منتقل کر دے گی۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
موجودہ طور پر سٹی کے انتخابات طاق ہندسے والے سالوں میں منعقد کیے جاتے ہیں اور وفاقی صدارتی انتخابات جفت ہندسے والے سالوں میں منعقد ہوتے ہیں، ہر چال سال کے بعد۔ اس تجویز سے شہری اور وفاقی صدارتی انتخابات ایک ہی سالوں میں منعقد ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ سٹی کے دفاتر کے لیے انتخابات (میئر، پبلک ایڈووکیٹ، کمپٹرولر، بورو صدر اور سٹی کونسل کے لیے) وفاقی صدارتی انتخابات والے سال میں ہی منعقد ہوں گے۔ اس تجویز کے لاگو ہونے سے پہلے ریاست نیو یارک کے قانون میں تبدیلی کی بھی ضرورت ہو گی۔
ایک "ہاں" کا ووٹ سٹی کے انتخابات کو وفاقی انتخابات والے سال میں ہی منتقل کر دے گا، جو ریاستی قانون میں تبدیلی پر منحصر ہے۔
ایک "نہیں" کا ووٹ سٹی کے انتخابات کے طاق ہندسے والے سالوں میں منعقد ہونے کو جاری رکھے گا، جو وفاقی صدارتی انتخابات سے مختلف انتخابی سائیکل ہو گا۔
ووٹر گائیڈ میں بیانات کی اشاعت کی ضمانت نہیں ہے۔ کمپین فنانس بورڈ/NYC Votes ووٹر گائیڈ پر ادارتی کنٹرول برقرار رکھتا ہے اور کسی بھی عوامی بیان میں ترمیم، خلاصہ یا اسے شائع کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔