نیو یارک سٹی کی 2026 بیلٹ تجاویز
اس خزاں میں بیلٹ پر نیو یارک سٹی کے منشور میں پانچ مجوزہ ترامیم ہیں۔ آپ ہر تجویز پر "ہاں" یا "نہیں" کا ووٹ دے سکتے ہیں۔
منشور اس حوالے سے قواعد وضع کرتا ہے کہ نیو یارک سٹی حکومت کیسے چلے گی۔ یہ تجاویز عوامی جگہ کے استعمال، سٹی کے ٹھیکوں، سڑک کی حفاظت کے پراجیکٹس، سٹی کی زیر ملکیت املاک اور دفتر کی جگہ، تعمیری پرمٹس اور سٹی کے مالی ذخائر کے لیے طریقہ ہائے کار کو تبدیل کریں گی۔
ذیل میں پانچوں تجاویز کے خلاصے ہیں، بشمول یہ کہ ان میں سے ہر ایک کیا تبدیل کرے گی اور ایک "ہاں" یا "نہیں" کے ووٹ کا مطلب کیا ہو گا۔
بیلٹ تجاویز کے خلاصے
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
کمیونٹی اور کونسل کی رائے کو برقرار رکھتے ہوئے لازمی سماعتوں اور کونسل کی جانب سے سائیڈ واک کیفیز کی نامنظوری کو ختم کر کے ریمپس، پلانٹرز اور کیفیز جیسے مقاصد کے لیے عوامی جگہ کے استعمال کے عمل کو سادہ بنائیں۔
"ہاں" کا ایک ووٹ کمیونٹی کی رائے کو برقرار رکھتے ہوئے عوامی جگہ کے استعمال کے عمل کو تیز کر دے گا۔
"نہیں" کا ایک ووٹ عوامی جگہ کو استعمال کرنے کے لیے لازمی عوامی سماعت کے ساتھ لمبے عمل اور سٹی کونسل کی جانب سے سائیڈ واک کیفیز کی نظرثانی کو برقرار رکھتا ہے۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
یہ تجویز اس چیز کو بدل دے گی کہ نیو یارک سٹی رسائی پذیری کے ریمپس، بینچز، الیکٹریکل پولز، بس شیلٹرز اور بیرونی کیفیز جیسے بیرونی ڈھانچوں کے لیے استعمال کرنے کے لیے عوامی سائیڈ واکس اور سڑکوں کے پرمٹس کیسے فراہم کرتا ہے۔
موجودہ طور پر، پراپرٹی اور کاروباروں کے مالکان، جو عوامی جگہ کو استعمال کرنا چاہتے ہیں، کے لیے سٹی کی اجازت حاصل کرنا لازمی ہے، جسے ایک "قابل منسوخی رضامندی" کہا جاتا ہے۔ پہلے، وہ محکمہ ذرائع آمد و رفت (Department of Transportation, DOT) یا دفتر برائے ٹیکنالوجی و جدت (Office of Technology and Innovation, OTI) کو درخواستیں جمع کرواتے ہیں۔ پھر، ایجنسی کے لیے ضروری ہے کہ وہ ایک عوامی سماعت منعقد کرے اور درخواست دہندہ کو مقامی اخباروں میں اشتہار شائع کرنے کے لیے ادائیگی کرنی ہوتی ہے۔ کمیونٹی بورڈز، کونسل ممبرز اور بورو صدور کو بھی اطلاع دینی ضروری ہوتی ہے۔ سائیڈ واک کیفیز کے لیے خاص طور پر، سٹی کونسل DOT کی جانب سے منظوری کے بعد بھی ووٹ کے ذریعے پرمٹ کو رد کر سکتی ہے۔ سٹی پھر ان اجازتوں کو کسی بھی وقت واپس لے سکتا ہے اور پرمٹ کے حامل افراد ایک سالانہ فیس ادا کرتے ہیں۔
اس تجویز کے تحت، عوامی سماعتیں اختیاری بن جائیں گی، جس کا مطلب ہے کہ کئی درخواستیں ان کے بغیر آگے بڑھ سکیں گی۔ کمیونٹی بورڈز، کونسل ممبرز اور بورو صدور کو پھر بھی درخواست کی اطلاع دی جائے گی اور وہ DOT یا OTI کو تبصرے جمع کروا سکیں گے، مگر ان کے رسمی نظرثانی کے مراحل کم ہوں گے۔ پرمٹ کے درخواست دہندگان اخبار کے اشتہارات کے لیے مزید ادائیگیاں نہیں کریں گے، بلکہ سٹی ریکارڈ، سٹی کی باضابطہ عوامی نوٹس کی اشاعت، میں نوٹسز لگائے جائیں گے۔ سائیڈ واک کیفیز کو دیگر تمام قابل منسوخی رضامندیوں کی طرح سمجھا جائے گا، جو سٹی کونسل کے ان پرمٹس کو رد کرنے کے اختیار کو ختم کر دے گا۔
منظوری کا نیا عمل اور لازمی سماعتوں اور جائزوں کا خاتمہ 1 مارچ 2027 کو لاگو ہوں گے اور ان کا پہلے سے درج کروائی گئی پٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
پروکیورمنٹ پالیسی بورڈ کو ٹھیکے داروں کے سوالنامے کو سادہ بنانے کی اجازت دے کر سٹی کے ٹھیکے داروں کے لیے کاغذی کارروائی کو کم کریں۔ پروکیورمنٹ پالیسی بورڈ کی سہ ماہانہ میٹنگز کو لازمی بنائیں۔ لازمی کلائنٹ سروسز رپورٹ کے لیے لازمی سماعت کو ختم کریں۔
"ہاں" کا ایک ووٹ پروکیورمنٹ پالیسی بورڈ کے اختیار میں ترمیم کرتا ہے، بشمول ٹھیکے داروں کے سوالنامے کو سادہ بنانا۔ میئر کو ٹھیکوں کی مخصوص منظوریوں کو تفویض کرنے کا اختیار دیتا ہے۔
"نہیں" کا ایک ووٹ قوانین کو بلا تبدیلی برقرار رکھے گا اور میئر اور کمپٹرولر لمبے سوالنامے کو برقرار رکھیں گے۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
یہ تجویز سٹی کے ٹھیکے طے کرنے کے عمل کو تبدیل کرے گی، جو اس نظام کو وضع کرتا ہے کہ سٹی اشیاء اور خدمات فراہم کرنے کے لیے کاروباروں اور غیر منافع بخش تنظیموں کی خدمات کیسے لیتا ہے۔ یہ پروکیورمنٹ پالیسی بورڈ (Procurement Policy Board, PPB) کی باقاعدہ میٹنگز کو بھی لازمی قرار دے گی، جو سٹی کے ٹھیکے طے کرنے کے لیے قواعد وضع کرتا ہے۔
موجودہ طور پر، ممکنہ ٹھیکہ داروں کو ٹھیکے کی مالیت سے قطع نظر ایک ہی تفصیلی سوالنامہ بھرنا پڑتا ہے، جو میئر کے دفتر برائے ٹھیکے کی خدمات (Mayor's Office of Contract Services, MOCS) اور کمپٹرولر کی جانب سے برقرار رکھا جاتا ہے۔ اس تجویز کے تحت، PPB سوالنامے کے مواد کا تعین کرے گا اور مخصوص ٹھیکے داروں کے لیے تقاضوں کو کم کر سکتا ہے، جیسا کہ چھوٹے ٹھیکے دار یا کم مالیت کے ٹھیکے۔ فرینچائزز اور کنسیشنز کے لیے، فرینچائز اینڈ کنسیشن ریویو کمیٹی کے پاس یہی اختیار ہو گا۔
براہ راست خدمات، جیسا کہ پناہ گاہیں، نوکری کی تربیت کے پروگرامز اور نوجوانوں کی خدمات، کے لیے ٹھیکے دینے والی ایجنسیوں کے لیے موجودہ طور پر ان ٹھیکوں کے لیے ایک سالانہ منصوبہ بنانا لازمی ہے۔ اس تجویز کے تحت، ان ایجنسیوں کو اپنے مسودے کے منصوبے کے لیے اب کوئی عوامی سماعت منعقد نہیں کرنی ہو گی، مگر انہیں پھر بھی ہر سال ایک حتمی منصوبہ شائع کرنا ہو گا۔
موجودہ طور پر، میئر کا دفتر ٹھیکوں کی منظوری کے اختیار کو ایجنسی چیف کنٹریکٹنگ آفیسرز کو تفویض کر سکتا ہے، مگر $5 ملین سے اوپر مخصوص ٹھیکوں کے لیے نہیں۔ یہ تجویز میئر کے دفتر کو ایجنسی کے کمشنر کی منظوری کے ساتھ ان ٹھیکوں کی منظوری کو بھی تفویض کرنے کا اختیار دے گی۔
ریاستی قانون کے تحت، سٹی موجودہ طور پر ایک بالمشافہ عوامی سماعت منعقد کرنے کی بجائے زیادہ مالیت کے مخصوص ٹھیکوں پر عوامی تبصرے قبول کر سکتا ہے۔ اس تجویز کے تحت، یہ اختیار سٹی کے قانون میں مستقل ہو جائے گا اور PPB ٹھیکے کی اس مالیت کا فیصلہ کرے گا، جس پر عوامی تبصرے کا ایک دورانیہ درکار ہو گا۔
آخر میں، PPB کے لیے موجودہ طور پر کسی باقاعدہ شیڈول پر ملنا ضروری نہیں ہے اور یہ تجویز ان کے لیے کم از کم ہر تین مہینوں کے بعد ملنا لازمی بنا دے گی۔
PPB میٹنگ کا شیڈول 1 جنوری 2027 کو لاگو ہو گا اور انہیں اس چیز کا فیصلہ کرنے کی اجازت ہو گی کہ 1 اکتوبر 2030 سے شروع کرتے ہوئے کس مالیت کے ٹھیکوں کے لیے عوامی تبصرے کے دورانیے کی ضرورت ہو گی۔ باقی ہر چیز ووٹرز کی جانب سے منظوری کی تصدیق کے بعد فورًا لاگو ہو جائے گی۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
سڑکوں کی حفاظت کے پراجیکٹس کی نظرثانی کو سادہ بنائیں، تاکہ تعمیر کے لیے وقت کو کم کیا جا سکے۔ سٹی پلاننگ کمیشن کی جانب سے منظوری کے ساتھ غیر استعمال شدہ سٹی املاک کے تصرف کو تیز بنائیں۔ سٹی کی افرادی قوت کے لیے استعمال کیے جانے والے دفاتر کی لیزنگ کو تیز کریں۔
"ہاں" کا ایک ووٹ سڑک کے پراجیکٹ کی منظوری، سٹی کی پراپرٹی کے تصرف اور دفتر کی لیزنگ کو سادہ بنا دیتا ہے۔
"نہیں" کا ایک ووٹ سڑک کے پراجیکٹس کے لیے بین الایجنسی مشاورت، سٹی کے تصرفات کے لیے کونسل کی منظوری اور دفتر کی لیزز کے لیے سٹی کونسل کی نامنظوری کو برقرار رکھتا ہے۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
یہ تجویز تین مختلف شعبہ جات میں سٹی کے منظوری کے طریقہ ہائے کار کو تبدیل کرے گی: ذرائع آمد و رفت کے بڑے پراجیکٹس، جیسا کہ بائیک لینز اور سڑکوں کے ڈیزائن میں تبدیلی، سٹی کی ملکیتی مخصوص املاک کی فروخت یا لیز اور سٹی کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے دفتر کی جگہ کا حصول۔
موجودہ طور پر، ذرائع آمد و رفت کے بڑے پراجیکٹس، جیسے بائیک اور بس لینز کے اضافے یا خاتمے کو نافذ کرنے سے پہلے، محکمہ ذرائع آمد و رفت (Department of Transportation, DOT) کے لیے مقامی منتخب عہدیداران اور کمیونٹی بورڈز کو اطلاع دینا اور محکمہ پولیس، آگ بجھانے کے محکمے، میئر کے دفتر برائے معذوری کے حامل افراد اور محکمہ برائے چھوٹے کاروباروں کی خدمات سے مشورہ کرنا لازمی ہے۔ محدود صورتوں میں، جہاں عوام کی حفاظت کے خدشات کے لیے فوری عمل درکار ہو، یہ تجویز موجودہ قانون میں وضاحت شامل کرے گی کہ DOT منتخب عہدیداران اور کمیونٹی بورڈز کو اطلاع دینے سے پہلے کام شروع کر سکتا ہے، جہاں DOT کو معلوم ہو کہ حفاظتی ڈیٹا کی بنیاد پر پراجیکٹ ضروری ہو۔ اس کے علاوہ، تکنیکی غلطیاں یا رہ جانے والی مشاورت کسی پراجیکٹ کو روکنے کے لیے معقول وجوہات نہیں ہوں گی۔
سٹی کی ملکیتی املاک کی زیادہ تر فروخت یا لیزز کے لیے موجودہ طور پر یہ ضروری ہے کہ محکمہ برائے شہر گیر انتظامی خدمات (Department of Citywide Administrative Services, DCAS) کی جانب سے سات ماہ کا ایک عمل مکمل کیا جائے، جسے یونیفارم لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Uniform Land Use Review Procedure, ULURP) کہا جاتا ہے۔ اس تجویز کے تحت، چھوٹی جگہوں کی فروختیں یا لیزز یا سٹی کی ملکیتی لینڈ مارک جگہوں کے تعمیراتی حقوق جائزے کے ایک نسبتًا مختصر عمل کو استعمال کر سکیں گے، بشرطیکہ پراجیکٹ کے لیے ماحولیاتی اثر کے ایک بیان کی ضرورت نہ ہو۔ یہ مختصر تر عمل، جسے ایکسپیڈیٹڈ لینڈ یوز ریویو پروسیجر (Expedited Land Use Review Procedure, ELURP) کہا جاتا ہے، سٹی کونسل کے حتمی جائزے کے بغیر کمیونٹی بورڈز اور بورو صدور کی جانب سے بیک وقت جائزے اور سٹی پلاننگ کمیشن کی جانب سے حتمی فیصلے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ تجویز ایک پروگرام کو بھی مستقل بنا دے گی، جو سٹی کو عوامی بولی کے بغیر ملحقہ املاک کے مالکان کو ناقابل تعمیر جگہیں فروخت کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ آخر میں، یہ تجویز سٹی کونسل کی جانب سے املاک کی کسی فروخت یا حصول کی منظوری کے بعد دو سال گزر جانے کی صورت میں عمل میں سے ایک لازمی عوامی سماعت کو ختم کر دے گی۔
موجودہ طور پر، جب سٹی ملازمین کے لیے دفتر کی جگہ کو حاصل یا لیز کرنے کی کوشش کرتا ہے، تو تجویز کے لیے ایک عمل سے گزرنا لازمی ہوتا ہے، جس کے لیے مقامی کمیونٹی بورڈ اور تمام پانچ بورو صدور کو اطلاع دینے، ایک عوامی سماعت اور سٹی پلاننگ کمیشن کی جانب سے ووٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور سٹی کونسل دو تہائی ووٹ کے ساتھ نامنظور کرنے کے اختیار کے ساتھ نظرثانی کرتی ہے۔ یہ تجویز سماعت کے تقاضوں اور سٹی کونسل اور سٹی پلاننگ کمیشن کی جانب سے منظوریوں کو ختم کر دے گی۔ اس کی بجائے، DCAS کمشنر حصول کی تصدیق کریں گے اور مقامی کمیونٹی بورڈ، سٹی کونسل ممبر اور بورو صدر کو پیشگی طور پر اطلاع دیں گے۔ حصول کے حتمی ہو جانے کے بعد، DCAS سٹی کونسل اور کمپٹرولر کو بھی مطلع کریں گے۔
زیادہ تر تبدیلیاں ووٹرز کی جانب سے منظوری کی تصدیق پر فورًا نافذ ہو جائیں گی، ماسوائے ناقابل تعمیر زمین کو فروخت کرنے کے لیے مستقل اجازت، جو 31 دسمبر 2030 کو نافذ ہو گی۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
پرمٹس کے اجراء کے عمل کو سادہ بنانے کے لیے ایک مرکزی کنسٹرکشن پرمٹس ہب بنائیں۔ واٹر فرنٹ پرمٹنگ کو محکمہ برائے چھوٹے کاروباروں کی خدمات سے محکمہ تعمیرات کے پاس منتقل کریں۔ محکمہ تعمیرات کے اضافی افسران کی جانب سے تعمیراتی منظوری کی اجازت دیں۔
"ہاں" کا ایک ووٹ ایک مرکزی پرمٹنگ ہب کی اجازت دے کر، واٹر فرنٹ پرمٹنگ کو محکمہ تعمیرات کو منتقل کر کے اور محکمہ تعمیرات کے اضافی افسران کو منظوریاں جاری کرنے کی اجازت دے کر پرمٹس کے اجراء کو سادہ بناتا ہے۔
"نہیں" کا ایک ووٹ قوانین کو بلا تبدیلی برقرار رکھے گا۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
یہ تجویز اس چیز کو بدل دے گی کہ نیو یارک سٹی تعمیر اور عمارت کے پرمٹس اور منظوریوں کو کس طرح نمٹاتا ہے۔ یہ ایجنسی کے اضافی افسران کو اختیار دے گی کہ وہ تعمیراتی پراجیکٹس کو منظور کر سکیں، ایک مرکزی کنسٹرکشن پرمٹنگ سسٹم بنائے گی اور واٹرفرنٹ تعمیرات کی پرمٹنگ کو محکمہ تعمیرات (Department of Buildings, DOB) کو منتقل کر دے گی۔
موجودہ طور پر، DOB کمشنر تعمیراتی دستاویزات کو منظور کرنے کی صلاحیت کے ساتھ صرف محدود تعداد میں افسران کو متعین کر سکتے ہیں۔ یہ تجویز کمشنر کو اس اختیار کے حامل اضافی افسران کو متعین کرنے کے قابل بنائے گی، جو پرمٹس کی اجازت دینے کے لیے مجاز افسران کی تعداد کو بڑھا دے گا۔ منشور میں، بورو سپرنٹنڈنٹس کو رسمی طور پر بورو کمشنرز کہا جائے گا، جو ان کے موجودہ دور کے عہدوں کی عکاسی کرے گا۔
تعمیراتی پرمٹس کے طلبگار درخواست دہندگان کے لیے موجودہ طور پر مختلف سٹی ایجنسیوں کو علیحدہ سسٹمز کے ذریعے دستاویزات جمع کروانی لازمی ہیں۔ اس تجویز کے تحت، DOB کو 2030 تک پرمٹ کی درخواستیں جمع کروانے اور منظوری حاصل کرنے کا ایک واحد، مرکزی نظام بنانا ہو گا اور تمام سٹی ایجنسیوں کے لیے اس سسٹم کو استعمال کرنا لازمی ہو گا۔
آخر میں، محکمہ برائے چھوٹے کاروباروں کی خدمات (Small Business Services, SBS) موجودہ طور پر مخصوص واٹر فرنٹ سٹرکچرز، بشمول میری ٹائم عمارتیں، کے لیے تعمیراتی پرمٹس کے اجراء کا انتظام سنبھالتا ہے۔ اس تجویز کے تحت، یہ ذمہ داری SBS سے DOB کو منتقل ہو جائے گی، مگر موجودہ پرمٹس اور منظوریاں بلا تبدیلی رہیں گی۔
یہ تبدیلیاں ووٹرز کی جانب سے منظوری کی تصدیق پر فورًا نافذ ہو جائیں گی، ماسوائے واٹرفرنٹ تعمیر کی پرمٹنگ کی منتقلی کے، جو 31 دسمبر 2030 کو نافذ ہو گی یا جیسے ہی نیا واٹرفرنٹ سٹرکچر کوڈ اپنا کر نافذ کیا جاتا ہے۔
آپ کو بیلٹ پر کیا نظر آئے گا
مستقبل کے سالوں میں غیر متوقع مالی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ریزرو فنڈز، بشمول رینی ڈے فنڈ، میں رکھنے کے لیے رقم کی ہدفی مقدار مختص کریں اور جمع کروائی جانے والی رقوم کا حساب لگانے کے لیے طریقے کی تیاری کا تقاضہ کریں۔
"ہاں" کا ایک ووٹ میئر کے لیے لازمی بناتا ہے کہ وہ رینی ڈے فنڈ میں ڈیپازٹس کا حساب لگانے کے لیے ایک طریقہ کار تشکیل دیں، جہاں ڈیپازٹس سٹی بجٹ میں منظوری سے مشروط ہوں گے۔
"نہیں" کا ایک ووٹ قوانین کو بلا تبدیلی برقرار رکھے گا، جس میں ریزروز کا کوئی ہدف نہیں ہو گا۔
اس تجویز کا مطلب کیا ہے
یہ تجویز سٹی کے رینی ڈے فنڈ کے لیے بچت کے اہداف مختص کرے گی اور سٹی سے اس فنڈ میں رقم شامل کرنے کے طریقے کے لیے ایک منصوبہ شائع کرنے کا تقاضہ کرے گی۔
2019 میں، ووٹرز نے ایک رینی ڈے فنڈ کے قیام کی منظوری دی، جو شہر کو معاشی بدحالی، ہنگامی حالات یا آمدنی میں غیر متوقع کمی کے دوران استعمال کے لیے رقم مختص کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ تاہم، موجودہ طور پر ہر سال رقم کی کسی مخصوص مقدار کی بچت کا کوئی تقاضہ نہیں۔
یہ تجویز رینی ڈے فنڈ یا دیگر فنڈ ذخائر میں سٹی کے پچھلے سال کے ٹیکس ریوینیو کے کم از کم 12% کے برابر ایک کم سے کم رقم کو برقرار رکھنے کا ایک ہدف مقرر کرے گی۔ مئی 2027 تک، دفتر برائے انتظامیہ و بجٹ، کمپٹرولر کے ساتھ مشاورت میں، ایک منصوبہ شائع کرے گا، جو بتائے گا کہ جب فنڈ ہدف سے کم ہو، تو ڈیپازٹس کیسے کیے جانے چاہیں۔ اس طریقہ کار کی مئی 2030 تک اور اس کے بعد ہر چار سال کے وقفے سے تجدید کی جائے گی۔ ڈیپازٹس کئی سالوں کے دوران کیے جا سکتے ہیں یا انہیں مالی مشکل کے دوران چھوڑا جا سکتا ہے اور ان کے لیے سالانہ بجٹ کے عمومی عمل کے ذریعے میئر اور سٹی کونسل کی جانب سے منظوری کی ضرورت ہو گی۔
یہ تجویز سٹی کے قانون میں ایک ریاستی تقاضے کو بھی مستقل بنا دے گی، جو رقم نکالنے کو فنڈ کے 50% تک محدود کر دیتا ہے، ماسوائے یہ کہ میئر ایک ضروری نوعیت کی مالی وجہ کی تصدیق کرے۔
یہ تبدیلیاں ووٹرز کی جانب سے منظوری کی تصدیق کے بعد فورًا لاگو ہو جائیں گی۔