ایک بیلٹ مارکنگ ڈیوائس پیش کرتے ہوئے پول ورکر، جس پر نہیں کے اختیارات سرخ میں ہیں اور ہاں سبز رنگ میں ہے​​ 

آپ کے ووٹنگ کے حقوق​​ 

ایک معذوری یا قانونی سرپرست کا ہونا آپ کے ووٹ ڈالنے کے حق کو ختم نہیں کرتا۔اگر آپ ووٹ ڈالنے کے لیے پہلی مرتبہ رجسٹر کروا رہے ہیں، تو ووٹرز کی اہلیت اور رجسٹریشن کے متعلق جاننے کے لیے ہمارا پہلی مرتبہ ووٹ کرنے والوں کا صفحہ ملاحظہ کریں۔ اگر آپ پہلے سے رجسٹر شدہ ہیں، تو یہ صفحہ آپ کو دستیاب ووٹنگ کے قابل رسائی اختیارات کی وضاحت کرتا ہے۔​​ 

 

ایک بیلٹ مارکنگ ڈیوائس کے ساتھ بالمشافہ ووٹ ڈالنا​​ 

ووٹرز کو جلدی ووٹنگ کے دوران اور الیکشن کے دن پر اپنے بیلٹ بھرنے میں مدد دینے کے لیے پولنگ کی تمام جگہوں پر بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز (Ballot marking devices, BMDs) دستیاب ہیں۔ یہ ڈیوائسز ایسے ووٹرز کے لیے مددگار ہو سکتی ہیں، جو کمزور نظر رکھتے ہوں یا کسی ایسی معذوری یا بیماری کے شکار ہوں، جس کے سبب ایک پین کی مدد سے بیلٹ پر نشان لگانا مشکل یا ناممکن ہو۔ کوئی بھی ووٹر ایک BMD استعمال کرنے کی درخواست کر سکتا ہے۔​​ 


آپ اپنے بیلٹ کو ڈسپلے اسکرین پر دیکھنے، ہیڈ فونز کے ذریعے اپنے انتخاب سننے یا اپنے بیلٹ کا اضافی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے BMD استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر آپ BMD استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو بس پول ورکر سے کہیں!​​ 


یہ ڈیوائس آپ کے بیلٹ پر نشان لگانے کے چار طریقے فراہم کرتی ہے:​​ 

  • ٹچ اسکرین​​ 
  • سِپ اینڈ پف ڈیوائس​​ 
  • کی پیڈ (بریل)​​  
  • راکر پیڈل​​  

بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز​​ 

NYC انتخابات کا بورڈ (Board of Elections) بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز کی خصوصیات استعمال کرنے کے طریقے کی وضاحت کرتا ہے۔​​ 

نیو یارک سٹی میں ایک قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کرنا​​ 

اگر آپ بصارت سے محروم ہیں یا کاغذی بیلٹ پر نشان نہیں لگا سکتے، تو آپ بذریعہ ڈاک ووٹ دے سکتے ہیں۔ قابل رسائی بیلٹ کو ایک اسکرین ریڈر پڑھ سکتا ہے اور اسے کمپیوٹر پر بھرا جا سکتا ہے۔ آپ NYC انتخابات بورڈ سے قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔​​ 


آپ اپنے قابل رسائی بیلٹ پر گھر سے نشان لگانے اور اسے پرنٹ کرنے کے لیے اپنی ذاتی مطابقت پذیر ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ ایک قابل رسائی بیلٹ کے ذریعے ووٹ دینے کے لیے، آپ کو اسے انتخابات بورڈ کو واپس کرنے سے پہلے اپنے بیلٹ کر پرنٹ کرنا ہو گا۔​​ 

ایک قابل رسائی بیلٹ درکار ہے؟​​ 

قابل رسائی ووٹنگ کے متعلق کثرت سے پوچھے جانے والے سوالات​​ 

کیا نیو یارک سٹی میں تمام پول سائٹس قابل رسائی ہیں؟​​ 

ہاں! NYC انتخابات کا بورڈ یقینی بناتا ہے کہ شہر میں ہر پول سائٹ قبل از وقت ووٹنگ کے دوران اور انتخاب کے دن پر تمام ووٹرز کے لیے قابل رسائی ہو۔ اگر آپ کی پول سائٹ پر کوئی بھی مسائل ہوں، تو آپ انتخابات کے بورڈ (Board of Elections) سے 1-866-Vote-NYC (212-487-5496) پر رابطہ کر سکتے ہیں۔​​ 

میرا ایک قانونی سرپرست ہے۔ کیا میرے لیے پھر بھی نیو یارک سٹی میں رجسٹر ہونا اور ووٹ ڈالنا ممکن ہے؟​​ 

ہاں۔ ایک قانونی سرپرست کا ہونا آپ کو نیو یارک سٹی میں رجسٹر ہونے یا ووٹ ڈالنے سے خودبخود نہیں روک دیتا۔ آپ کا ووٹ ڈالنے کا حق برقرار رہتا ہے، ماسوائے یہ کہ ایک عدالتی حکم واضح طور پر اعلان کرے کہ آپ ووٹ ڈالنے کے قابل نہیں ہیں۔​​  

اگر میں اپنی معذوری کی وجہ سے اپنی پول سائٹ تک نہ پہنچ سکوں، تو کیا ہو گا؟​​ 

اگر آپ کی معذوری آپ کو اپنی پول سائٹ تک پہنچنے سے روکتی ہے، تو آپ ایک بذریعہ ڈاک بیلٹ کے ذریعے گھر سے ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اگر آپ کی بیماری یا معذوری مستقل ہے، تو آپ مستقل طور پر غیر حاضر حیثیت کے لیے انتخابات بورڈ کو درخواست دے سکتے ہیں، جو آپ کو ہر انتخاب میں ایک غیر حاضر بیلٹ کے لیے خودکار طور پر درخواست موصول کرنے کے قابل بنائے گا۔​​ 

کیا ایک پول ورکر یا دوست میرے بیلٹ پر نشان لگانے میں میری مدد کر سکتا ہے؟​​ 

ہاں۔ آپ ووٹ ڈالنے میں اپنی مدد کے لیے کسی کو ساتھ لا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ آپ کے آجر یا یونین نمائندہ نہ ہوں۔ آپ پول ورکر سے بھی مدد مانگ سکتے ہیں۔​​ 

متعلقہ وسائل​​ 

نیو یارک سٹی میں قابل رسائی ووٹنگ​​ 

قابل رسائی پولنگ سائٹس​​ 

نیو یارک سٹی کی تمام پول سائٹس کا امیریکنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ کی تعمیل کے لیے جائزہ لیا جاتا ہے، تاکہ یقینی بنایا جا سکے کہ سہولت گاہوں میں قابل رسائی داخلی راستے، ریمپس، علامات اور تمام ووٹرز کے لیے ووٹنگ کے آلات ہوں۔​​ 

ووٹنگ میں معاونت​​ 

آپ کو اپنی مدد کے لیے ووٹنگ بوتھ میں کسی شخص کو لانے کا حق حاصل ہے یا آپ موقع پر پول ورکرز سے مدد کی درخواست کر سکتے ہیں۔​​ 

بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز​​ 

بیلٹ مارکنگ ڈیوائسز (Ballot marking devices, BMDs) کمزور بصارت یا دیگر معذوریوں کے حامل ووٹرز کو نجی طور پر اپنے بیلٹس پر نشان لگانے میں مدد دینے کے لیے تمام پول سائٹس پر دستیاب ہیں۔​​ 

ووٹ دینے کے لیے رجسٹر ہوں​​ 

آپ کسی بھی عمر میں نیو یارک سٹی میں ووٹ ڈالنے کے لیے رجسٹر ہو سکتے ہیں اور 18 سال کی عمر سے پہلے پیشگی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ٹربو ووٹ کے ساتھ آن لائن رجسٹر ہونے میں صرف پانچ منٹ لگتے ہیں۔​​ 

قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کریں​​ 

آپ NYC انتخابات بورڈ سے ایک قابل رسائی بیلٹ کی درخواست کر سکتے ہیں۔​​